ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ترقیاتی شرح نمو گرنے پرسبھاش چندر گرگ مایوس

ترقیاتی شرح نمو گرنے پرسبھاش چندر گرگ مایوس

Fri, 30 Nov 2018 23:13:19    S.O. News Service

نئی دہلی:30/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اقتصادی معاملوں کے سکریٹری سبھاش چندر گرگ نے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں اقتصادی شرح نمو کے 1ء 7 فیصد رہنے کو مایوس کن بتاتے ہوئے کہا کہ حالانکہ پہلی شش ماہی میں یہ 4ء 7 فیصد رہی ہے جو اب بھی بہتر ہے۔مرکزی محکمہ شماریات کی طرف سے ستمبر میں ختم سہ ماہی کے لئے اقتصادی ترقی کے اعدادوشمار جاری کئے جانے پر اپنے رائے کا اظہار کرتے ہوئے گرگ نے جمعہ کو کہا کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر کی شرح نمو 4ء4 7 فیصد رہی اور زرعی سیکٹر میں 5ء4 3 فیصد کی شرح نمو سے اضافہ ہوا ہے جو تقریبا مستحکم ہے۔ منوفیکچرنگ کے شعبہ میں شرح نمو گھٹ کر 8ء4 6 فیصد رہا جبکہ کانکنی کے شعبہ میں 4ء4 2 فیصد کی گراوٹ آئی۔ ان دونوں شعبوں پرمانسون کے دوران کمی آنے کا واضح اثر دکھ رہا ہے۔وزیراعظم کے معاشی مشیر کونسل نے جی ڈی پی کے اعدادوشمار پر کہا کہ عالمی غیر یقینی صورت حال کے باوجود حکومت کی کامیاب پالیسیوں سے گھریلوسطح پر مستحکم معاشی ماحول میں مدد ملی ہے۔ کونسل کے صدر دیب رائے نے سی ایس او کے ذریعہ جاری اعدادوشمار کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا دھیان ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے سسٹم کو آسان بنانے پر ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ بین الاقوامی سطح پر تجارتی تناؤ اور کچے تیل میں اتارچڑھاؤ کے باوجودہندوستان کی مضبوط معاشی بنیاد عالمی معیشت کورفتاردے رہی ہے۔
 


Share: